7 ستمبر، 2015، 12:13 PM

پاکستان روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار

پاکستان روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔ جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دشمن نے اگر جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور طاقت سے جواب ملے گا ۔تقریب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ اورچیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، چیرمین سینیٹ رضا ربانی،وزیردفاع خواجہ آصف، اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ، وفاقی وزرا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیرپا امن ممکن نہیں ہے۔  

News ID 1857956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha